لندن کی ہائی کورٹ میں اپیل کی اجازت ملنے کے بعد وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا امریکہ حوالگی کا معاملہ ٹل گیا ہے۔
لندن کی ہائی کورٹ میں اپیل کی اجازت ملنے کے بعد وکی لیکس کے مالک جولین اسانج اب دوبارہ امریکہ بدری کے حوالے سے اپیل کر سکیں گے۔
وکی لیکس کے بانی جولین اسانج 2019 سے لندن کی جیل میں قید ہیں، انہیں امریکہ کی خفیہ معلومات افشا کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔
امریکہ نے برطانیہ سے جولین اسانج کی امریکہ حوالگی کا مطالبہ کیا تھا، اس سلسلے میں ہائی کورٹ نے امریکی مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے جولین اسانج کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ دیا تھا، جبکہ برطانوی سپریم کورٹ نے بھی 2022 میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔
لندن کی عدالت میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے وکلاء نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان پر مقدمہ سیاسی بنیاد پر بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
