Advertisement
Advertisement
Advertisement

3 ہفتوں میں 10 لاکھ افراد کی رفح سے نقل مکانی، اقوام متحدہ

Now Reading:

3 ہفتوں میں 10 لاکھ افراد کی رفح سے نقل مکانی، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 10 لاکھ افراد رفح سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

بہت سے فلسطینیوں نے کہا ہے کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں وہاں اسرائیلی حملوں کا شکار ہوتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) انروا نے کہا ہے کہ گذشتہ تین ہفتوں کے دوران غزہ کے شہر رفح سے تقریبا دس لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے جنوبی کنارے پر واقع یہ چھوٹا سا شہر دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو پناہ دے رہا تھا جو انکلیو کے دیگر حصوں پر اسرائیلی حملوں سے فرار ہو گئے تھے۔

مئی کے اوائل سے اسرائیلی فوج رفح میں جنگجوؤں کو ہلاک کرنے اور غزہ کو چلانے والی حماس کے زیر استعمال بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے لیے ایک محدود آپریشن کر رہی ہے۔

Advertisement

اسرائیل نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ تقریبا 20 کلومیٹر دور ایک توسیع شدہ انسانی علاقے میں جائیں۔

بہت سے فلسطینیوں نے کہا ہے کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں وہاں اسرائیلی حملوں کا شکار ہوتے ہیں اور گزشتہ چند ماہ سے غزہ کی پٹی کے اوپر نیچے جا رہے ہیں۔

یو این آر ڈبلیو اے کا کہنا ہے کہ رفح سے نقل مکانی کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں تھی اور بمباری، خوراک اور پانی کی کمی، کچرے کے انبار اور زندگی کے ناسازگار حالات کے درمیان یہ نقل مکانی ہوئی۔

ایجنسی نے کہا کہ مدد اور تحفظ فراہم کرنا تقریبا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر