حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر فارمولا طے پا گیا
اسلام آباد: ملک میں معاشی بحران کے بعد حکومت آئی ایم ایف سے قرض کی خواہ ہے تاہمقومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں شاہ خرچیاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کے منجمد الاؤنسز بحال کردیے گئے ہیں جب کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین کے پارلیمنٹ ہاؤس الاؤنس اور بجلی و تیل الاؤنس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے پارلیمنٹ ہاؤس الاؤنس سو فیصد کردیا گیا جب کہ پارلیمنٹ ہاؤس الاؤنس گریڈ ایک سے نو تک کے ملازمین کے لئے ساٹھ فیصد تھا۔
پارلیمنٹ ہاؤس الاؤنس گریڈ دس سے سولہ تک کے ملازمین کے لئے پچاس فیصد تھا جب کہ گریڈ سترہ سے بائیس تک کے ملازمین کا چالیس فیصد تھا۔
علاوہ ازیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین کی فیول اور بجلی سبسڈی کی مد میں الاؤنسز کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
فیول بجلی سبسڈی کی مد میں الاؤنس 35 فیصد سے بڑھاکر 65 فیصد کردیا گیا ہے جب کہ الاؤنسز میں اضافے کی منظوری قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
