نادرا کے سوفٹوئیر ڈویلپرز نے ’آل ان ون‘ جدید ترین ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کر لی ہے۔
یہ شاندار اور قابل فخر کارنامہ نادرا کے ادارے این ٹی ایل اور این ٹی آر کے ماہرین نے انجام دیا ہے، اس کٹ کی نمائش کیپ ٹاؤن میں ’آئی ڈی فار دی افریقہ کانفرنس‘ میں کی جائے گی۔
اس جدید ترین کٹ کی بدولت اب بائیو میٹرک تصدیق کی تمام سہولیات صرف ایک ہی مشین پر دستیاب ہو گی۔
’آل ان ون‘ شناختی کٹ میں ہائی ریزولوشن کیمرہ، آنکھ کی پُتلی، انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی پہچان والے فیچرز شامل ہیں۔
نادرا کے سوفٹوئیر ماہرین کے مطابق اس ڈیجیٹل کٹ میں بیٹری، جی پی ایس، موبائل اور وائی فائی کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔
یہ کٹ قومی شناختی پروگرامز اور ووٹر رجسٹریشن کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس سے بہترین انداز میں استفادہ حاصل کر سکیں گے۔
ڈیجیٹل شناختی کٹ جلد ہی نادرا سینٹرز پر فراہم کر دی جائے گی اور اس کی بدولت شہریوں کو شناختی دستاویز کا اجرا مزید آسان ہو گا۔
عالمی منڈی میں ’آل ان ون‘ کٹ کی فروخت سے پاکستانی بین الاقوامی تجارت کو فروغ ملے گا اور اس جدید کٹ کی فروخت سے ملکی زرمبادلہ کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
