Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹاک مارکیٹ کے ٹریڈنگ ہال میں موبائل کے استعمال کو روکنے کیلئے جیمرز لگانے پر غور

Now Reading:

اسٹاک مارکیٹ کے ٹریڈنگ ہال میں موبائل کے استعمال کو روکنے کیلئے جیمرز لگانے پر غور
اسٹاک مارکیٹ

اسٹاک مارکیٹ کے ٹریڈنگ ہال میں موبائل کے استعمال کو روکنے کیلئے جیمرز لگانے پر غور

اسٹاک مارکیٹ کے ٹریڈنگ ہال میں موبائل کے استعمال کو روکنے کیلئے جیمرز لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اسٹاک مارکیٹ میں حال ہی میں بعض شیئرز کی تجارت میں غیرمعمولی تجارت کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ (سیج)کے  ممبران  نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن  کے دورے کے موقع پر گفتگو کی۔

ایس ای سی پی کی جانب سے  اسٹاک مارکیٹ کی سرویلنس اور انسائیڈر ٹریڈنگ اور اس کی روک تھام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Advertisement

کمشنر کیپٹل مارکیٹ عبدالرحمان وڑائچ نے کہا کہ  انڈیا کی طرح ہمیں بھی جدید نئے ڈیٹا مانیٹرنگ نظام کی ضرورت ہے۔ بعض شیئرز کی ٹریڈنگ میں ہیرا پھیری کی تحقیقات ہورہی ہیں۔

عبدالرحمان وڑائچ نے کہا کہ   اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کو شفاف بنانے  کے لیے مربوط نظام پوری طرح کام کررہا ہے۔  اسٹاک مارکیٹ کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ جوڑنے  کے لیے سینٹرلائزڈ گیٹ وے پورٹل کا نظام متعارف کرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹل مارکیٹ میں ڈیجیٹل آن لائن اکاؤنٹ کھلوانے کی شرح بڑھ رہی ہے۔ ٹوٹل اکاؤنٹ ہولڈرز کی تعداد 4 لاکھ سے زیادہ ہے۔  بزنس ڈیٹا کی مانیٹرنگ پر ایف بی آر کو مل کر کام کرنے کا پروپوزل دیا ہے۔

ایس ای سی پی  کی جانب سے  پاکستان اسٹاک ایکس چینج، نیشنل کلیئرنگ کمپنی، اور سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے ٹریڈنگ، کلیئرنگ کے بارے میں  بھی بریفنگ دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر