Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کسٹمز نے شروع پراجیکٹ میں اہم پیش رفت حاصل کرلی

Now Reading:

پاکستان کسٹمز نے شروع پراجیکٹ میں اہم پیش رفت حاصل کرلی
پاکستان کسٹمز نے شروع پراجیکٹ میں اہم پیش رفت حاصل کرلی

پاکستان کسٹمز نے شروع پراجیکٹ میں اہم پیش رفت حاصل کرلی

اسلام آباد: ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز نے ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے شروع پراجیکٹ میں اہم پیش رفت حاصل کرلی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق عالمی بینک کے مالی تعاون سے کسٹمز کے بنیادی فنکشنز کی بزنس پراسسنگ میپنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مقامی طورپر تیار کردہ وی بک سسٹم ایف بی آر کو سالانہ ہدف کے 45   فیصد سے بھی زیادہ محصولات جمع کرنے کے قابل بناتا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس سسٹم کی بدولت درآمدات، برآمدات اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو پیپر لیس ماحول میں ہینڈل کیا جاتا ہے، پاکستان کسٹمز بڑھتی ہوئی سرحد پار تجارت اور ٹرانزٹ سپلائی چین کی عالمگیریت اور نئی ٹیکنالوجیز کے چیلنجز سے آگاہ ہے۔

ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان کسٹمز کا روایتی کردار اب تجارتی سہولت کاری، علاقائی روابط، بارڈر کنٹرول اور اقتصادی ترقی میں تبدیل ہورہا ہے، منصوبے کے اگلے مرحلے میں میپنگ کے عمل کو عالمی معیارات کے مطابق ری ڈیزائن کیا جائے گا۔

Advertisement

اعلامیہ کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کسٹمز کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے اور آپریشنل ماڈل کو ازسر نو ترتیب دے گا، رسک مینجمنٹ اور کلیئرنس کے بعد آڈٹ کی صلاحیت کی اپ گریڈیشن سے وسائل کا رخ زیادہ اہم کاموں کی طرف موڑا جاسکے گا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس منصوبے میں جدید ترین ہائپر آٹو میشن ٹولز کی تنصیب شامل ہے،  کسٹمز کے نئے جامع ڈیجیٹل سسٹم سے کاروبار کرنے میں آسانیاں مہیا کی جاسکیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر