
کراچی شہر میں دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 50 روپے اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
دودھ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے کمشنر کراچی اور دودھ فروشوں کے درمیان دودھ کی قیمت پر ہونے والا اجلاس بھی بے نتیجہ رہا۔
دودھ فروشوں نے پیداواری لاگت کے حساب سے دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 50 روپے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
دودھ کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر اضافے کے مطالبے سے دودھ کی قیمت 250 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
کمشنر کراچی دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد دودھ کی قیمت کا اعلان کریں گے، واضح رہے کہ کراچی میں گرمی کے آتے ہی دودھ کی طلب میں اضافہ کی وجہ سے شہر میں دودھ کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
دودھ فروشوں کے ترجمان وحید گدی کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ نے بروقت فیصلے نہیں کئے تو آنے والے دونوں میں کراچی میں دودھ کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
دودھ فروش اوپن مارکیٹ میں دودھ 300 روپے لیٹر فروخت کر رہے ہیں، جبکہ انتظامیہ نے دودھ کی سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والی دودھ مارکیٹ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
دودھ کی قیمتوں پر کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ساوٴتھ کی سخت ہدایات اور بار بار خلاف ورزیوں پر انتظامیہ ایکشن میں آ گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار گارڈن پر مشتمل ٹیم نے سندھ فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ہمراہ لی دودھ مارکیٹ پر چھاپہ مارا اور دودھ کی ایک بڑی مقدار ضبط کر لی، جسے غیر سرکاری قیمت پر نیلام کیا جانا تھا۔
کارروائی کا مقصد صارفین کو زیادہ قیمتوں اور معیاری دودھ کی دستیابی سے بچانا اور سرکاری نرخوں کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News