Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف قرارداد منظور

Now Reading:

پنجاب اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف قرارداد منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

حکومتی رکن احسن رضا خان نے امریکی ایوان نمائندگان میں کانگریس کی جانب سے پاس کی جانے والی قرارداد کی مذمت پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ امریکی قرارداد پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، امریکی قرارداد پاکستان میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش ہے جب کہ پاکستان کے عام انتخابات کو اس قرارداد کے ذریعے متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

قرارداد کے مطابق عام انتخابات میں فرقہ واریت دھمکیوں تشدد اور کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی، پاکستان کے تمام  ادارے آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں جب کہ پاکستان جمہوری اقدار کا پاسدار ہے۔

متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کو اس قرارداد میں غلط انداز میں پیش کیا گیا، امریکی قرارداد یہودی سازش کا حصہ ہے جو ملکی عدم استحکام کو فروغ دینے کے لئے یہودی لابی کی طرف سے لائی گئی۔

Advertisement

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان سیاسی جماعتیں اور جمہوریت کے حوالے سے شعور رکھتا ہے، امریکی کانگریس کو دوسروں کے امور میں مداخلت کے بجائے فلسطین و کشمیر کے کاذ کی حمایت کرنی چاہیے جب کہ امریکی کانگریس کی قرارداد پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات کی عکاس نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر