Advertisement
Advertisement
Advertisement

کلاڈیا شین بام میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب

Now Reading:

کلاڈیا شین بام میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب
کلاڈیا شین بام میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب

کلاڈیا شین بام میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب

کلاڈیا شین بام میکسیکو کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں ہیں۔

میکسیکو کی آفیشل الیکٹورل اتھارٹی کے مطابق میکسیکو سٹی کی سابقہ 61 سالہ میئر کلاڈیا شین بام 58 سے 60 فیصد ووٹ حاصل کرکے میکسیکو کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کلاڈیا شین بام کو اپنی حریف بزنس وومین زوشل گلویز پر 30 فیصد ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ کلاڈیا شین بام یکم اکتوبر کو سبکدوش ہونے والے صدر اینڈرس مینوئل لوپیز کی جگہ لیں گی۔

محترمہ کلاڈیا شین بام توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی سائنسدان ہیں جب کہ انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ سابق صدر کی جانب سے شروع کیے گئے فلاحی پروجیکٹ کو مزید تقویت دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

وکٹری اسپیچ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ووٹرز سے کہا ’’وہ میکسیکو کی 200 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون صدر منتخب ہوئیں ہیں جوکہ میرے اور تمام خواتین کے لیے اعزاز کی بات ہے‘‘۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا ’’جیسا کہ میں پہلے بھی بول چکی ہوں کہ یہ فتح صرف میرے اعلیٰ دفتر تک پہنچنے کے لیے نہیں بلکہ یہ ہم سب کے بارے میں ہے اور میں آپ کو ناکام نہیں ہونے دوں گی‘‘۔

واضح رہے کہ کلاڈیا شین بام 2018 میں میکسیکو سٹی کی پہلی خاتون میئر منتخب ہوئیں تھیں جب کہ 2023 میں انہوں نے صدارتی انتخاب کے لیے یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر