ملازمت پیشہ افراد پر ٹیکس لگانا مسائل کا حل نہیں، شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 6 جولائی کوسیاسی جماعت کی باضابطہ لانچنگ کردیں گے،عوام پاکستان پارٹی افرادکا مجموعہ نہیں، سوچ کا نام ہے۔
بول نیوزکے پروگرام بس بہت ہو گیا میں گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ضرورت محسوس کی کہ نئی سیاسی جماعت پاکستان کی ضرورت ہے، 6 جولائی کوسیاسی جماعت کی باضابطہ لانچنگ کردیں گے،عوام پاکستان پارٹی افرادکا مجموعہ نہیں، سوچ کا نام ہے۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل،عوام کی فلاح و بہبود مقصد ہے، شمولیت کےلیے سیاسی اورغیرسیاسی لوگوں نے رابطہ کیا ہے، زیادہ ترغیرسیاسی معتبرنام ہماری پارٹی میں شامل ہیں، الیکٹیبل ہونا قابلیت نہیں ہے۔ ہم اسٹیبلشمنٹ کی جماعتیں چھوڑ کے آئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میرا مسلم لیگ ن سے کوئی اختلاف یا ناراضی نہیں ہے، میرامسلم لیگ ن کےساتھ ایک سوچ کا فرق تھا، ہم ووٹ کوعزت دوکی سوچ کے ساتھ ہیں، جب ن لیگ نےاقتدارکی سوچ اپنالی تواس سوچ میں شامل نہیں ہوسکا، ایک سال پہلےہی بتادیاتھاکہ یہ الیکشن نہیں لڑپاؤں گا۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کےساتھ سیاست کےعلاوہ35سال کا تعلق بھی ہے، امید ہے نوازشریف کے ساتھ یہ رشتہ قائم رہ سکے گا، ملکی مسائل کی بات نہیں ہورہی، اتحادی حکومتیں ہی بہترہوتی ہیں معاملات پرچیک اینڈبیلنس ہوتاہے، اتحادی جماعتوں کی کچھ ذمہ داریاں بھی ہوتی ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا اقتدارمیں شریک ہوں ذمہ داری نہ ہو، اگرذمہ داری نہیں لینی تواستعفیٰ دیں اور گھر چلے جائیں، حکومت میں سارےنقصان مسلم لیگ ن کےحصےمیں آئےہیں، یہ ممکن نہیں کہ کسی فیصلےمیں نوازشریف کی مرضی شامل نہ ہو، 35سال ن لیگ کےساتھ رہا،پارٹی نےاس دوران جوکیااس کامیں بھی ذمہ دارہوں۔
انھوں نے کہا کہ عوام نےپولنگ اسٹیشنزپرہمیشہ درست فیصلے کیے ہیں، ہم نے کبھی بھی عوام کے فیصلوں کااحترام نہیں کیا، اسٹیبلشمنٹ بھی کبھی بھی مستقل مزاج نہیں رہی، آئی ایم ایف کےکہنےپرمشکل فیصلےکرکےمعیشت کوسنبھالنا ہے۔ ہروزیرخزانہ نےدعویٰ کیاکہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، اس حکومت سے کسی مسئلے کےحل کی توقع نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
