Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت کا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز، آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست

Now Reading:

ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت کا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز، آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 8 ویں میچ میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے میں آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 16 اوورز میں 96 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، بھارت نے آسان ہدف 12.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا 8 واں میچ نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا، گروپ اے کے اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

آئرلینڈ کی ٹیم بھارتی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 16 اوورز میں 96 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

آئرلینڈ کے گیرتھ ڈیلنی 26 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ جوشوا لٹل 14، کرٹس کمفر 12 اور ٹکر نے 10 رنز بنائے۔

Advertisement

بھارت کی جانب سے آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ میں دراڑ ڈالنے والے ہاردیک پانڈیا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ بمرا اور ارشدیپ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے آئرلینڈ کا 97 رنز کا ہدف باآسانی 12.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

بھارت کے کپتان روہت شرما نے 52 رنز بنائے، جبکہ رشبھ پنت نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

بھارت کے اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی صرف ایک رن بنا سکے جبکہ سوریا کمار یادیو 2 رنز بنا سکے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں 20 ٹیمیں مدمقابل ہیں، ایونٹ میں مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کل میزبان ملک امریکہ کے خلاف کھیلے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر