Advertisement
Advertisement
Advertisement

جھوٹ بولنے پرڈالرملتے ہیں، یوٹیوب چینل پرلائیکس اور ہٹس ملتے ہیں، چیف جسٹس

Now Reading:

جھوٹ بولنے پرڈالرملتے ہیں، یوٹیوب چینل پرلائیکس اور ہٹس ملتے ہیں، چیف جسٹس
سپریم کورٹ

جھوٹ بولنے پر ڈالر ملتے ہیں، یوٹیوب چینل پر لائیکس اور ہٹس ملتے ہیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان نے دورانِ سماعت کہا کہ جھوٹ بولنے پرڈالرملتے ہیں، یوٹیوب چینل پرلائیکس اور ہٹس ملتے ہیں، فیصل واوڈا الفاظ کا دفاع کرنا چاہتے ہیں تو ہم سننے کو تیار ہیں۔ 

رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال اورسینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل حافظ عرفان کو قرآن و حدیث کے حوالوں سے معاونت کرنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم اب ابھی کچھ بھی نہیں کر رہے، پہلے کنڈکٹ دیکھیں گے۔

مصطفیٰ کمال کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا 16 مئی کے بعد سے میرے مؤکل نے اس گفتگو کے حق میں ایک لفظ نہیں بولا، جس پراٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے کہا مصطفیٰ کمال کو اشارہ مل گیا ہے وہ پریس کانفرنس کریں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اٹارنی جنرل کو ٹوکتے ہوئے کہا آپ پراسیکیوٹر ہیں، ایسی بات نہ کریں۔ فیصل واوڈا پہلے دکھائیں کہ پریس کانفرنس میں کیا کہا تھا،  پھردیکھیں گے کہ توہین عدالت کا کیس بنتا ہے یا نہیں۔

Advertisement

وکیل معیزاحمد نے کہا کہ فیصل واووڈا نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عمومی بات کی ہے جس پر جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ  کہا گیا جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس بابرستار کے حوالے سے پریس کانفرنس کر رہا ہوں،  فیصل واوڈا نے دو انتہائی معتبر ججز کے خلاف پریس کانفرنس کی اورالزامات لگائے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فیصل واوڈا وکیل ہیں نہ بارکے عہدیدارتوعدلیہ پر کس حیثیت میں پریس کانفرنس کی؟ ہم نے کبھی کہا ہے کہ کس سینیٹرنے کبھی گفتگو کی یا نہیں کی کتنی مرتبہ حاضررہا،  اخبار میں آتا رہتا ہے کتنے سیبیٹرزغیرحاضر رہے کتنوں نے منہ ہی نہیں کھولا،  سروس میں کسی کو توسیع دیدی کہیں ووٹ دے دیا، ہم کہتے ہیں جب ہمارے پاس کیس آئے گا تو دیکھ لینگے۔

سپریم کورٹ نے توہین عدالت ازخود نوٹس کی سماعت 28 جون تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر