
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم پر فرد جرم عائد
کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
بین الاقومی خبررساں ادارے کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم امن دیپ سنگھ پر کینیڈیں عدالت نے فرد جرم عائد کردی۔
امن دیپ سنگھ ان 4 افراد میں شامل ہے جن پر اوٹاوا میں قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔
امن دیپ سنگھ کو 3 نومبر 2023 کو بریمپٹن سے گرفتارکیا گیا تھا تاہم پھر ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔بعد ازاں اسے اونٹاریو میں ایک شادی کی تقریب سے ایک دن قبل گرفتار کیا گیا۔
شادی کی تقریب میں گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنانے کی سازش تیار کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں کینیڈا میں واقع گرونانک گوردوارے کے دروازے پر قتل کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News