Advertisement
Advertisement
Advertisement

63 ہزار سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

Now Reading:

63 ہزار سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے
63 ہزار سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

63 ہزار سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض: 243 حج پروازوں کے ذریعے 63 ہزار 402 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق 243 حج پروازوں کے ذریعے 63 ہزار 402 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جب کہ نجی حج اسکیم کے 33 ہزار 573 عازمینِ حج بھی سعودی عرب پہنچے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ امسال ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، پاکستان حج مشن 70 ہزار سرکاری عازمینِ حج کی میزبانی کرے گا جب کہ نجی حج کمپنیوں کے ذریعے 90 ہزار کے قریب پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ حج فلائٹ آپریشن 9 جون تک جاری رہے گا جب کہ عازمینِ حج کو سہولیات کی فراہمی کے لئے وزارتِ مذہبی امور کے 202 حج میڈیکل مشن کے 375 ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف، 511 معاونین حج مکہ، مدینہ اور جدہ میں 24 گھنٹے مصروف عمل ہیں۔

سعودی مکاتب کی جانب سے عازمینِ حج کو ان کی رہائش گاہوں میں منیٰ کے کارڈز اور شناختی بریسلیٹ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement

مکہ مکرمہ کے مین کنٹرول آفس میں ڈائریکٹر سہولت و تعاون کی سربراہی میں شعبہ انتظامیہ، شکایات مینجمنٹ سیل، کال سینٹر، گمشدگی و بازیابی، حرم گائیڈز، مدینہ روانگی و آمد سیل، وہیل چیئر ڈیسک اور اکاؤنٹس سیل کام کررہے ہیں۔

ڈائریکٹر معاونین کے  زیر انتظام مکہ کے 9 انتظامی سیکٹرز میں عازمینِ حج کی رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کا نظام مصروف عمل ہے۔

ڈائریکٹر مانیٹرنگ کی سربراہی میں 902 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ اور ان کے ذریعے آنے والے قریباً 90 ہزار نجی حجاج کی شکایات کا اذالہ اور فیڈ بیک حاصل کیا جارہا ہے۔

اب تک 568 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل ہوچکی ہے، 89 شکایات کا اذالہ کیا گیا اور 31 کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر حج میڈیکل مشن کے زیرِ انتظام مکہ اور مدینہ میں ایک ایک مرکزی اسپتال اور درجن بھر ڈسپنسریاں کام کررہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر