Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر خیبر پختونخوا کی واہگہ بارڈر آمد، پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت

Now Reading:

گورنر خیبر پختونخوا کی واہگہ بارڈر آمد، پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا اور پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی۔

سیکٹر کمانڈر رینجرز بریگیڈئیر اشفاق نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا استقبال کیا، گورنر نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے سیکیورٹی پر مامور رینجرز کے جوانوں کے ولولہ انگیز جذبہ کو سراہا۔

سیکٹر کمانڈر واہگہ بارڈر نے گورنر کو بارڈر کی حدود اور عالمی قوانین کے مطابق سیکیورٹی امور سے آگاہ کیا، گورنر نے واہگہ بارڈر پر موجود مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے چاروں صوبوں، جی بی، اے جے کے کی ثقافت پر مشتمل میوزیم کا بھی معائنہ کیا۔

Advertisement

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر عوام کا وطن سے محبت کا دلفریب منظر دیکھنے کو ملتا ہے، سرحدوں کی محافظ سیکیورٹی فورسز کی جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ ہمارا ملک ہماری پہچان ہے، اللہ اسکی شان، عزت و وقار کو ہمیشہ قائم رکھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر