Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہتک عزت کیس میں راہول گاندھی کی ضمانت منظور

Now Reading:

ہتک عزت کیس میں راہول گاندھی کی ضمانت منظور

اپوزیشن لیڈر کو 2023 میں ایک دوسرے کیس میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن ملک کی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کے بعد انہیں جیل نہیں بھیجا گیا تھا۔

بھارت کی ایک عدالت نے وزیر اعظم نریندر مودی یا ان کی پارٹی پر بدعنوانی کا الزام لگانے پر اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے خلاف دائر ہتک عزت کے متعدد مقدمات میں ان کی ضمانت منظور کرلی۔

53 سالہ راہول گاندھی کو حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان کی جانب سے دائر متعدد قانونی مقدمات کا سامنا ہے اور گزشتہ سال مجرمانہ بدنامی کی سزا کے بعد انہیں پارلیمنٹ سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

وہ حزب اختلاف کے ان کئی سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک ہیں جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ وہ مودی حکومت کی جانب سے سیاسی طور پر چلائے جانے والے مقدمات میں فوجداری کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

تازہ ترین معاملہ راہول گاندھی کی کانگریس پارٹی کی جانب سے شائع ہونے والے اشتہارات سے شروع ہوا ہے جس میں بی جے پی پر جنوبی ریاست کرناٹک میں انفراسٹرکچر پروجیکٹوں سے بدعنوان طریقے سے کمیشن لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔

Advertisement

53 سالہ گاندھی نے اس الزام کے حوالے سے حراست میں کوئی وقت نہیں گزارا ہے۔

کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رہنما کانگریس کی ضمانت ہو گئی ہے۔

راہول گاندھی کو گزشتہ سال 2023 میں گجرات میں ایک الگ معاملے میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن بھارت کی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کے بعد انہیں جیل نہیں بھیجا گیا تھا۔

جمعہ کو یہ معاملہ مودی اور بی جے پی کے ملک گیر انتخابات جیتنے کے چند دن بعد سامنے آیا تھا ، حالانکہ کم اکثریت کے ساتھ انہیں حکومت کرنے کے لئے اتحادی شراکت داروں پر انحصار کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

ناقدین نے مودی اور ان کی پارٹی پر سیاسی حریفوں کو نشانہ بنانے کے لئے انصاف کے نظام کا استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر