
پی این ایس بابر گھر پہنچ گیا
پاک بحریہ کا پہلا ملجم بابر کلاس جہاز پی این ایس بابر کراچی پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق ترکی میں تیار ہونے والے پی این ایس بابر کی کمیشننگ تقریب گذشتہ برس ستمبر میں ہوئی تھی، پی این ایس بابر کی باک بحریہ میں انڈکشن کی تقریب بھی جلد منعقد کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی این ایس بابر کی انڈکشن تقریب کراچی میں منعقد کی جائے گی، پاک بحریہ کے نئے جہاز پی این ایس بابر کے عملے کی گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل کی گئی۔
اپنی نوعیت کی پہلی ٹریننگ کا انعقاد ترکش نیول فورسز اور پاک بحریہ نے مشترکہ طور پر کیا۔ ٹریننگ کا مقصد عملے کو مختلف بحری آپریشنز کے لیے تربیت دینا اور دونوں بحری افواج کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
پی این ایس بابر کی تعمیر کا آغاز 4 جون 2020 کو ہوا تھا، پی این ایس بابر 15 اگست 2021 کو لانچ کیا گیا جب کہ کمیشننگ 23 ستمبر 2023 کو ہوئی۔
ورٹیکل لامنچنگ سسٹم سے لیس بابر کلاس کے 4 جہاز پاک بحریہ میں شامل کئے جا رہے ہیں، پاک ترک معاہدے کے تحت 2 جہاز استنبول اور 2 کراچی میں تیار کئے جا رہے ہیں۔
بابر کلاس کے 3 دیگر جہاز پی این ایس بدر، طارق اور خیبر اس وقت تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں، بابر کلاس جہاز بیک وقت سطح آب، زیر آب اور فضا میں جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دو ہزار 888 ٹن بابر کلاس جہاز پر فضائی خطرات سے نمٹنے کے لئے ورٹیکل لانچ سسٹم کے ذریعے ہدف کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News