Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی؛ سہراب گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

Now Reading:

کراچی؛ سہراب گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
کراچی؛ سہراب گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

کراچی؛ سہراب گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

کراچی: سہراب گوٹھ جمالی پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ جمالی پل کے قریب پولیس مقابلے میں ایک پولیس شہید جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔

سہراب گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی کہ جائے وقوعہ سے دستیاب شہادتوں کو جدید تیکنیک کی روشنی میں کامیاب بنایا جائے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے پورے ضلع کی فورس لگادیں۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پولیس اہلکار کی شہادت میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے دستیاب جدید ٹیکنالوجی بشمول جیو فینسنگ سے استفادہ حاصل کیا جائے۔

Advertisement

پولیس حکام کے مطابق شہید اور زخمی پولیس اہلکار ہیڈ کوارٹر ایسٹ زون میں تعینات تھے، اہلکاروں کو مویشی منڈی کے پکٹ پر تعینات کیا گیا تھا جب کہ شہید اہلکار کا نام یاسین اور زخمی کا عباس ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے موقع پر پہنچ پر کہا کہ مویشی منڈی اور نادرن بائی پاس پر شہریوں کی جان و مال کے لیے چیک پوسٹ قائم ہے جب کہ نادرن بائی پاس کے اطراف سیکیورٹی کوریڈور بنایا گیا ہے۔

فرخ رضا کہتے ہیں کہ مویشی منڈی کے لیے 29 چیک پوسٹ بھی قائم کی گئی ہیں، چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے میں اہلکار یاسین شہید اور سلمان عباس زخمی ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ کرائم سین یونٹ کے شواہد اور انٹیلیجنس بیس پر تحقیقات شروع کردی ہیں، حملے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر