Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلپائن کے صدر نے چین کو جنگی کارروائیوں پر خبردار کر دیا

Now Reading:

فلپائن کے صدر نے چین کو جنگی کارروائیوں پر خبردار کر دیا

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں ریڈ لائن عبور نہ کرے۔

فلپائنی صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے کہا کہ اگر چین کے جان بوجھ کر کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں کوئی فلپائنی ہلاک ہوتا ہے تو فلپائن اسے ‘جنگ کی کارروائی’ کے قریب تصور کرے گا اور اس کے مطابق جواب دے گا۔

مارکوس سنگاپور میں ایک سکیورٹی فورم سے خطاب کر رہے تھے جس میں دنیا بھر کے دفاعی سربراہان نے شرکت کی جن میں امریکہ کے لائیڈ آسٹن بھی شامل تھے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ خطہ واشنگٹن کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور امریکہ صرف اسی صورت میں محفوظ ہے جب ایشیا بھی محفوظ ہو۔

حالیہ مہینوں میں چین اور فلپائن کے درمیان بحیرہ جنوبی چین کے علاقے کے بارے میں دیرینہ تنازعہ جارحانہ جھڑپوں میں بدل گیا ہے۔

Advertisement

منیلا نے چینی گشتی بحری جہازوں کی جانب سے فلپائن کی کشتیوں اور سپلائی جہازوں پر واٹر کینن فائر کرنے کی شکایت کی ہے۔

بیجنگ نے کہا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری کا دفاع کر رہا ہے۔ اجلاس میں چینی فوج کے ایک ترجمان نے فلپائن پر اشتعال انگیزی کرنے کا الزام عائد کیا۔

مبصرین کو خدشہ ہے کہ کسی بھی کشیدگی میں اضافے سے بحیرہ جنوبی چین میں چینی وں اور امریکیوں کے درمیان تنازعہ پیدا ہوسکتا ہے۔ امریکہ فلپائن کے ساتھ طے پانے والے ایک معاہدے کا پابند ہے کہ اگر فلپائن پر حملے ہوتے ہیں تو وہ اس کے دفاع کے لیے آگے آئے گا۔

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ خطے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ اپنے وعدوں پر قائم رہے گا اور گزشتہ ماہ فلپائن اور جاپان کے ساتھ سربراہی اجلاس کے انعقاد سمیت انہیں قریب لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر