Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام میں خواتین کی کردار کشی قابل سزا جرم ہے، چیف جسٹس پاکستان

Now Reading:

اسلام میں خواتین کی کردار کشی قابل سزا جرم ہے، چیف جسٹس پاکستان
چیف جسٹس پاکستان

اسلام میں خواتین کی کردار کشی قابل سزا جرم ہے، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ اسلام میں خواتین کی کردار کشی قابل سزا جرم ہے، خواتین کو ملک کی ترقی کیلئے ہرشعبے میں اپنا کرداراداکرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کرنانہ صرف حکم الہٰی ہے بلکہ خواتین کا بنیادی حق ہے، میرٹ پربھی تعلیمی اداروں میں خواتین زیادہ آ رہی ہیں۔

’’انصاف کی رسائی سب کے لیے‘‘ کے عنوان سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ خواتین تعلیم کے شعبے میں اہم کردارادا کر رہی ہیں، خواتین جنرل نشستوں پرانتخاب لڑنے، پارلیمان میں مخصوص نشستوں پر موجود ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ اسلام میں خواتین کی کردار کشی قابل سزا جرم ہے،  پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل ہوتے ہیں،  لفظ مسمات اصل میں قانونی زبان میں استعمال ہوتا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہماری ثقافت میں کئی مثبت پہلوہیں جنہیں ہم بھول جاتے ہیں، لفظ مسمات کوایم ایس ٹی لکھا جاتا تھا بعد میں مزید چھوٹا ہوکرایم ایس ہوگیا۔ ملازمت کے مقامات پرآئین خواتین کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

Advertisement

چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ مخصوص نشستوں پراسمبلی آنے والی خواتین اچھا پرفارم کررہی ہیں،خواتین کو ان کے حقوق آئین پاکستان نے دیے ہیں، خواتین کو ملک کی ترقی کیلئے ہرشعبے میں اپنا کرداراداکرنا چاہیے۔

چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ آج مردشکایات کررہے ہیں تعلیمی اداروں میں ان کیلئے سیٹیں مختص کی جائیں، خواتین کی ہر شعبے میں نمائندگی ضروری ہے، ہرشعبے میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایاجائے گا، انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر