
پنجاب کاقرضہ گندم کی مدمیں صفر ہو جائے گا، عظمٰی بخاری
عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب کا قرضہ گندم کی مد میں صفرہوجائےگا، پنجاب کا قرض اب 1685ارب رہ گیا ہے۔
صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ سوات پر بہت افسوس ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے سینیٹری ورکرزکوبھی عزت دی، خدمات کا اعتراف کرنا ہروزیراعلیٰ کی ذمےداری ہونی چاہیے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ملک میں ایک ہی طرح کے افسران ہیں، فرق لیڈرشپ کا ہے، دیگرصوبوں میں آلائشیں آج بھی سڑکوں پرپڑی ہیں، مریم نوازسے پہلے پنجاب 1708 ارب کا مقروض تھا۔ پنجاب کا قرض اب 1685ارب رہ گیا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب کاقرضہ گندم کی مدمیں صفرہوجائےگا، ماضی میں5 لوگوں کاگینگ پنجاب کو لوٹتارہا، پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی ہونے کا کردارادا کیا۔
عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ فیلڈ اسپتال میں 10لاکھ لوگوں کا علاج ہوا، مریم نواز صرف اعلان نہیں کرتیں عملدرآمد بھی کراتی ہیں ، پنجاب کے مجموعی قرضوں میں 23ارب کی کمی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News