
نواز شریف کی پارٹی بیانیہ کے لئے مشاورت شروع
اسلام آباد: صدر ن لیگ نواز شریف نے پارٹی بیانیہ کے لئے مشاورت شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور جی بی دوروں سے قبل نیا بیانیہ چاہتے ہیں جب کہ نئے بیانیہ کے لئے سیننر رہنماؤں سے مشاورت اور تجاویز طلب کرلی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی تنظیموں کے عہدیداروں کی تبدیلی کے لئے صلاح مشورہ جاری ہیں، مرکزی جنرل سیکرٹری کے لئے سعد رفیق اور خرم دستگیر سمیت مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ احسن اقبال سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کی متعدد بار درخواست کرچکے ہیں جب کہ حکومتی و تنظیمی عہدے الگ کرنے پر بھی مشاورتی عمل جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل اور وفاقی وزیر امیر مقام جماعتی عہدوں سے فارغ ہوسکتے ہیں، وفاقی وزیر اویس لغاری اور مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ کو بھی پارٹی عہدے چھوڑنے پڑیں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہپنجاب کی صدارت کے لئے سعد رفیق اور حمزہ شہباز مضبوط امیدوار ہیں جب کہ بلوچستان کی صدارت کے لئے سردار فتح حسنی کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کے لئے سعود مجید اور عبدالرحمن کانجو امیدوار ہیں، مرتضی جاوید عباسی، امیر مقام کی جگہ کے پی کے ممکنہ صدر ہوسکتے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف جلد صوبوں کے دوروں پر نکلیں گے، شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے جب کہ پہلا دورہ کراچی کا ہوگا اور سندھ میں وسیع پیمانے پر تنظیمی تبدیلیاں متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News