’’ڈاکوؤں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے‘‘
صدرمملکت آصف زرداری کو اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری کی زیرصدارت سکھرمیں جاری اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس کے دوران صدر مملکت کو بریفنگ دی گئی کچے کےعلاقوں میں ڈاکوؤں نےعوام کوپریشان کررکھا ہے، ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کچے میں بھرپور آپریشن ناگزیرہے، پولیس اوررینجرزنےعوام کوتحفظ فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کی۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ ڈاکوؤں کی سپلائی لائن مکمل طورپربند کرنے کے اقدامات کیے جائیں، گھوٹکی اورکرم پورکےدرمیان برج کی تعمیربھی ضروری ہے۔
صدر کو بریفنگ دی گئی کہ مکمل امن کے قیام سے حالات مزید بہترہوسکتے ہیں، آپریشن سے پہلے مختلف قبائل کے درمیان تنازعات کاخاتمہ بھی ضروری ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ قبائل کے سرداراوروڈیرے بھی امن کے لیے آگے بڑھیں، سندھ سمیت پنجاب کے کچے کو بھی کارڈن آف کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
