Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب سے ایک اور بڑی خوشخبری سامنے آ گئی

Now Reading:

سعودی عرب سے ایک اور بڑی خوشخبری سامنے آ گئی

سعودی عرب کی حکومت نے حج 2024 کے بعد ملکی و غیر ملکی افراد کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کے لیے ویزے جاری کرنا شروع کر دیے ہیں، نیا عمرہ سیزن محرم الحرام 1145ہجری (19 جولائی) کے مہینے کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔

جو لوگ رواں سال حج پر نہ جا سکے اور عمرہ ادا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، وہ نوشک ایپلی کیشن کے ذریعے الیکٹرانک ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد مملکت میں زائرین کی آمد کو آسان بنانا اور ایک ہموار تجربے کو یقینی بنانا ہے۔

سعودی سرکاری خبر ایجنسی نے کہا کہ وزارت زیادہ سے زیادہ زائرین کو ایڈجسٹ کرنے اور ان کی ضروریات اور امنگوں کو پورا کرنے والی خدمات فراہم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سعودی عرب نے حج سیزن کی تیاری کے لیے نوشک ایپ کے ذریعے عمرہ ویزوں کا اجرا عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔ یہ معطلی 23 مئی سے 21 جون تک نافذ العمل تھی۔

اس عرصے کے دوران تمام قسم کے وزٹ ویزا ہولڈرز کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر