Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم کوموازنہ کرنا چاہیے کہ کس نے ملک کی خدمت کی اور کس نے اجاڑا، نوازشریف

Now Reading:

قوم کوموازنہ کرنا چاہیے کہ کس نے ملک کی خدمت کی اور کس نے اجاڑا، نوازشریف
قائد مسلم لیگ ن و صدر

قوم کوموازنہ کرنا چاہیے کہ کس نے ملک کی خدمت کی اور کس نے اجاڑا، نوازشریف

نوازشریف نے کہا ہے کہ قوم کوموازنہ کرنا چاہیے کہ کس نے ملک کی خدمت کی اور کس نے اجاڑا، جنگلا بس کہنے والے جنگلا بس بنا کراربوں روپے کھا گئے۔

قائد مسلم لیگ ن اورصدرنواز شریف نے مری میں سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کم ہورہی ہے، اسٹاک مارکیٹ اوپرجارہی ہے، چیزوں کی قیمت کم ہونے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔ پاکستان میں غریب لوگوں کاجینا مشکل کردیاگیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مریم نواز دن رات محنت کررہی ہیں، انہیں شاباش دوں گا، ہم ملک سے باہررہے، قیدوبندبرداشت کی، شاہدخاقان عباسی عمدہ انسان ہیں، شاہدخاقان عباسی نے بہت بہادری سے جیل کاٹی۔

نوازشریف نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی نے کبھی اُف تک نہ کیا، کیاوجہ تھی کہ پرویزمشرف نے اچھی حکومت کوباہر پھینکا،  پرویز مشرف دنیا سے چلے گئے، میرے دل میں ان کیلئےکوئی شکوہ نہیں۔ عدلیہ نے کہا آپکا ہی توانتظارتھا، پہلے آجانا چاہیے تھا۔

صدرمسلم لیگ ن نے کہا کہ آج پاکستان میں لوگوں کو سکھ کا سانس آیا ہے، میں اس بات پر شہبازشریف کوشاباش دوں گا،  پشاور میٹروبس میں گھپلے ہوئے ہیں، قوم کوموازنہ کرنا چاہیے کس نے ملک کی خدمت کی اور کس نے اجاڑا، جنگلا بس کہنے والے جنگلا بس بنا کراربوں روپے کھا گئے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ جمہوریت کی خاطرایک دوسرے سے ملتے ہیں یہ جمہوریت کاحسن ہے، ہم تو آپ کے گھرچل کرآئےتھے آؤ ملکرکام کریں، ہمیں طعنہ دیتے ہیں جمہوریت کوآپ نےخود تباہ کیا، دھرنےمیں کہتےتھے نوازشریف تمہیں جیل میں ڈالوں گا، کہاگیانوازشریف  کو جیل میں ڈال دوں گا، اے سی اتروا دوں گا۔

نوازشریف نے گفتگو میں کہا کہ اب تم جیل میں ہومیرا توکبھی دھیان نہیں گیا تمہارا ے سی اتاروں، ہم تو آئی ایم ایف کوخداحافظ کہہ چکے تھے یہ دوبارہ لے آئے، آئی ایم ایف کی شرطیں مان لی گئیں توعوام کیلئے کیسے مشکل پیدانہیں ہوگی۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے ہرمنصوبے پر ن لیگ کانام لکھاہے، ہم نے دن رات قوم کی خدمت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر