 
                                                      کراچی؛ گلشن اقبال میں دکان پر ڈکیتی کا معاملہ، بیٹے سمیت ڈی ایس پی بھی ملوث نکلا
کراچی: تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گلشن اقبال میں پان کی دکان پر ڈکتی کے وقت ڈی ایس پی بھی موجود تھا۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پان کی دکان پر لوٹ مار کرنے والی پولیس پارٹی کی گرفتاری کے معاملے پر تفتیشی ذرائع نے اہم انکشافات کردیے ہیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ڈکیتی کے دوران ڈی ایس پی خود بھی موجود تھا، دو جون کو ہونے والی ڈکیتی میں باپ اور بیٹا ملوث تھے۔
تفتیشی ذرائع نے ڈی ایس پی کو شناخت کرلیا ہے، ڈی ایس پی کے دو پرائیویٹ ملازم رافع اور بلال بھی ڈکیتی کے وقت موجود تھے۔
تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ اے وی سی سی نے ڈی ایس پی اور اس کے بیٹے کو ڈسٹرکٹ ایسٹ تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا ہے جب کہ تفتیشی پولیس نے ڈی ایس پی اور اس کے بیٹے کو مقدمے میں باقاٸدہ طور پر گرفتار کرلیا ہے۔
ملزمان سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں جس میں ملزم بیٹے نے انکشاف کیا ہے وہ اپنے باپ کی پولیس موبائل لے کر لوٹ مار کیا کرتا تھا۔
پولیس نے واقعات کی تحقیقات کے لئے دائرہ کار وسیع کردیا ہے، مقدمہ میں ایک ملزم تاحال مفرور ہے۔
دوسری جانب پان کی دکان میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز نے حاصل کرلی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ 12 جون کو رات 10 بج کے 58 منٹ پر پولیس موبائل پان کی دکان پر رکی اور ڈکیت پولیس پارٹی تین منٹ تک اطمینان سے دکان میں لوٹ مار کرتی رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 