چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی مداخلت پر آئی سی سی نے نیویارک میں قومی ٹیم کا ہوٹل تبدیل کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے نیویارک میں قومی ٹیم کا ہوٹل اسٹیڈیم سے انتہائی دور ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی سی سی رابطہ کیا، اور ہوٹل سے متعلق عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا اور ایونٹ کے منتظمین کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوٹل تبدیل کرنے پر قائل کیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی مداخلت پر نیویارک میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوٹل تبدیل کردیا گیا۔
قومی ٹیم کو پہلے جس ہوٹل میں قیام کرنا تھا وہ اسٹیڈیم سے 90 منٹ کی ڈرائیو پر تھا لیکن اب جس ہوٹل میں ٹیم قیام کرے گی وہ اسٹیڈیم سے صرف 5 منٹ کی دوری پر ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کو نیویارک میں گراؤنڈ سے صرف 10 منٹ کی دوری پر ٹھہرایا گیا ہے، جب کہ دیگر ٹیموں کے ہوٹل ایک گھنٹے سے زیادہ کی دوری پر ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
