وکی لیکس کے بانی جولین اسانج امریکہ سے ڈیل کے بعد برطانوی جیل سے رہا
وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکہ سے ڈیل کے بعد برطانیہ کی جیل بیلمارش سے رہائی مل گئی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق لندن ہائی کورٹ نے بیلمارش جیل میں 1901 روز سے قید جولین اسانج کو ضمانت پر رہائی دے دی۔
وکی لیکس کے بانی جولین اسانج رہائی کے بعد برطانیہ سے روانہ ہوگئے۔
انہوں نے رہائی کے بدلے امریکی محکمہ انصاف سے اعتراف جرم پر آمادگی کی ڈیل کرلی۔
جولین اسانج نے 2010 میں امریکہ کی خفیہ معلومات جاری کی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
