Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک ترک وزرائے خراجہ کا فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کی ضرورت پر زور

Now Reading:

پاک ترک وزرائے خراجہ کا فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کی ضرورت پر زور
پاک ترک وزرائے خراجہ کا فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کی ضرورت پر زور

پاک ترک وزرائے خراجہ کا فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کی ضرورت پر زور

پاک ترک وزرائے خراجہ نے فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے استنبول میں ترک وزیر خارجہ خاقان فدان کے ساتھ ملاقات کی، پاک ترک وزرائے خارجہ کی ملاقات ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی سائڈ لائنز پر ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غزہ کی صورت حال پر ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیے جانے پر ترکی کو سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاک ترک وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک ترک وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں مستقل اور پائیدار قیام امن کے لیے دو ریاستی حل کی تجویز کا اعادہ کیا اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت سمیت فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے پاک ترک وزرائے خارجہ کا مشترکہ بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور۔

Advertisement

علاوہ ازیں پاک ترک وزرائے خارجہ نے مشترکہ عقیدے، ثقافت اور تاریخ پر مبنی پاک ترک دو طرفہ تعلقات کے پس منظر میں اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کا بھی اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ ترک وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو پاکستان کے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر