بھارتی شہر بنگلور میں شدید بارش، 133 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
بھارت کی کچھ ریاستوں میں بارشیں اور دوسرے حصے میں ہیٹ ویو جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلور میں جون میں ہونے والی بارشوں کا 133 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
گزشتہ روز بنگلور میں 111.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے معمولات زندگی اور ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز برسنے والے بادلوں نے جون میں بارش کا 133 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، بنگلور میں 16 جون 1891 کو 101.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے بنگلور کے لیے یلو الرٹ جاری کردیا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ 3 روز میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب بھارت کی کچھ ریاستوں میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو جاری ہے۔دارالحکومت نئی دہلی میں پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا ہے ۔
ہیٹ ویو سے بھارت میں اب تک 60 سے زائد اافراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
