
ق لیگ کا چوہدری خاندان کے ساتھ تعلقات بحال ہونے کا دعویٰ، پرویز الہیٰ کی اہلیہ کی تردید
ترجمان ق لیگ نے چوہدری خاندان کے ساتھ تعلقات بحال ہونے کا دعویٰ کردیا ہے۔
ترجمان ق لیگ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین سے چوہدری پرویز الٰہیٰ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، چوہدری برادران کے درمیان ملاقات دو ہفتے قبل ہوئی تھی۔
ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خاندانی تعلقات بحال ہوگئے ہیں لیکن سیاست اپنی اپنی ہوگی۔
دوسری جانب چودھری پرویزالہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ نے خاندانی صلح کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا پرویز الٰہیٰ کی رہائی میں کوئی کردار نہیں ہے۔
اہلیہ قیصرہ الہیٰ نے کہا کہ پرویز الٰہی کی رہائی اللہ کے کرم سے ہوئی اور عدالتوں نے انصاف فراہم کیا، کسی قسم کی خاندانی صلح نہیں ہوئی۔
قیصرہ الہیٰ کہتی ہیں کہ پرویز الٰہی نے شجاعت صاحب کو پیغام دیا ہے کہ ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس ہونے تک کوئی بات نہیں ہوگی۔
چوہدری پرویز الہیٰ کی اہلیہ نے مزید کہا کہ مونس الٰہیٰ ہی نہیں بلکہ چوہدری پرویزالٰہیٰ بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News