
ثنااللہ مستی خیل کے غیراخلاقی لفظ کیخلاف حکومتی ارکان کا اسپیکرڈائس کے سامنے احتجاج
ثنااللہ مستی خیل کےغیراخلاقی لفظ کے خلاف حکومتی خواتین ارکان نے احتجاج کیا، حکومتی خواتین ارکان نشستوں سے اٹھ کر اسپیکرڈائس کے سامنے پہنچ گئیں۔
ڈپٹی اسپیکرسیدغلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ یہ بالکل نامناسب لفظ ہے، حکومتی ارکان کے شدیداحتجاج کےبعد ڈپٹی اسپیکر نے نماز عصرکا وقفہ کیا۔
بجٹ بحث کے دوران شہریار آفریدی نے کہا کہ شایدیہ میرااس ایوان میں آخری خطاب ہو، شہریوں کی عزت اورتحفظ کامعاہدہ توڑ دیا گیا ہے، میرے گھرجب چھاپہ مارا گیا توبڑی بیٹی کو گھسیٹا گیا، میری بیوی کوٹھڈے مارےگئے۔
رکن ایم کیوایم حفیظ الدین نے شہریارآفریدی کی تقریرپرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہریارآفریدی کے ذاتی معاملات کی سخت مذمت کرتا ہوں، سیاسی معاملات پرغورکریں آپ نے لوگوں کے ساتھ کیاکیا، میں گھرکا بھیدی ہوں لنکا ڈھادوں گا۔
رکن ایم کیوایم حفیظ الدین نے کہا کہ آپ نے نجیب ہارون، تسنیم نورانی، وجیہہ الدین کےساتھ کیاسلوک کیا، آپ نے وجیہہ الدین جیسے لوگوں کی پگڑیاں اچھالی ہیں، پتہ ہے یہ مجبوریوں کا بجٹ ہے، پتا ہے پی ٹی آئی کیسےسوشل میڈیا میں لوگوں کوبھرتی کرتی ہے۔
حفیظ الدین نے کہا کہ اگربجلی کی بات کرتے ہوتوملکی دولت کراچی سے ہوکے آتی ہے، متعصبانہ باتیں کرتے رہوگے تونتائج کچھ اورہوں گے، سولراورپنشن پرٹیکس نہ لگنااچھی بات ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News