روسی صدر شمالی کوریا کے دو روزہ دورے پر پیانگ یانگ پہنچ گئے
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن شمالی کوریا کے دو روزہ دورے پر پیانگ یانگ پہنچ گئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق پیانگ یانگ پہنچنے پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے روسی صدر کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ایئرپورٹ پر گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس اور شمالی کوریا کے عالمی تنہائی کا شکار ہونے کی وجہ سے آپس میں مختلف معاہدے ہوسکتے ہیں۔
روس یوکرین کےخلاف جنگ برقرار رکھنے کے لیے پیانگ یانگ سے ہتھیار لے سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پیوٹن کے دورہ شمالی کوریا سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید ترقی ملے گی۔
پیوٹن کے 24 سالوں بعد دورہ شمالی کوریا سے قبل پیانگ یانگ کی سڑکوں کو روسی جھنڈوں اور پوسٹروں سے سجایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
