Advertisement
Advertisement
Advertisement

دس سالوں میں حکومتی اداروں نے قومی خزانے کو کتنے کا نقصان پہنچایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Now Reading:

دس سالوں میں حکومتی اداروں نے قومی خزانے کو کتنے کا نقصان پہنچایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
دس سالوں میں حکومتی اداروں نے قومی خزانے کو کتنے کا نقصان پہنچایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

دس سالوں میں حکومتی اداروں نے قومی خزانے کو کتنے کا نقصان پہنچایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: گزشتہ 10 سالوں میں 23 حکومتی ملکیتی اداروں نے قومی خزانے کو 56 سو ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

گزشتہ 10 سالوں میں 23 حکومتی ملکیتی اداروں میں سے این ایچ اے، پی آئی اے، بجلی تقسیم کار کمپنیاں اور پاکستان ریلوے نقصان میں چلنے والوں میں سرفہرست ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق این ایچ اے 1553 ارب، کیسکو 594 ارب اور پیسکو نے 548 ارب روپے کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، پاکستان ریلوے نے 390 ارب، پی آئی اے نے 713 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز نے 224 ارب، پاکستان پوسٹ نے 77 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، لیسکو نے 219 ارب، سیپکو نے 374 ارب اور میپکو 190 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے 89 ارب، حیسکو نے 264 ارب، آئیسکو نے 92 ارب اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے 32 ارب کا نقصان پہنچایا۔

Advertisement

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 برسوں میں حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات ناقص انتظامیہ سمیت گورننس اور دیگر وجوہات کے باعث ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر