
کے الیکٹرک کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کو منظور کرلیا۔
جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کی جانب سے ہیٹ ویو میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سے متعلق درخواست سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروائی۔
عدالت نے جماعت اسلامی کے وکیل کی فوری درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کو منظور کرلیا ہے، جسٹس ذوالفقار احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج ہی درخواست کی سماعت کرے گا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کو بالخصوص ہیٹ ویو میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے، کراچی میں 16 گھنٹے کی روزانہ اوسط لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اب راتوں میں بھی دو سے چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی ہے، ہیٹ ویو کی وجہ سے سیکڑوں شہری روزانہ اسپتال لائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News