گرمی کی شدت میں اضافہ؛ یونانی حکومت کا اسکول بند رکھنے کا اعلان
گرمی کی شدت کی وجہ سے یونانی حکومت نے دو دن تک پرائمری تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سال گرمی نے یورپ کو جلد اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، یونان میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ابھی سے کئی جگہوں پہ درجہ حرارت 40 سے تجاوز کرچکا ہے جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزرات تعلیم نے درالحکومت ایتھنز میں پرائمری تک اسکول دو دن بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اسی طرح یونان کے سب بڑے جزیرے کریتی کے بھی کئی علاقوں میں اسکولز دو دن بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ موسم کی صورت حال دیکھتے ہوئے مزید چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
