
سعودع عرب نے ملک بھر میں 3 ماہ کے لیے دن کی تیز دھوپ کے درمیان کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ریاض: سعودی عرب میں 15 جون سے 15 ستمبر تک ملک بھر میں براہ راست دھوپ میں مزدوری اور دیگر کام کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و قومی کونسل برائے اکیوپیشنل سیفٹی اور وزارت صحت نے اپنے ایک اعلان میں کہا ہے کہ مملکت میں مزدوروں اور دیگر کام کرنے والے افراد تین ماہ تک دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک اپنا کام بند رکھیں گے۔
وزارت صحت کے مطابق یہ پابندی 15 جون سے 15 ستمبر تک ہے جس کا اطلاق ملک بھر میں ہو گا، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سعودی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف شہروں پر نظر رکھیں گی اور سخت کڑی دھوپ میں مزدوروں سے کام کرانے والے اداروں کے خلاف کارروائی کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News