
چیف جسٹس لاہور اور سندھ ہائی کورٹ کو سپریم کورٹ جج بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد: چیف جسٹس لاہور اور سندھ ہائی کورٹ کو سپریم کورٹ جج بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد کو سپریم کورٹ جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عقیل عباسی کو بھی سپریم کورٹ جج بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کے ناموں کی منظوری دی۔
جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کے لئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News