Advertisement
Advertisement
Advertisement

صارم برنی دو دن کے لیے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

Now Reading:

صارم برنی دو دن کے لیے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
صارم برنی دو دن کے لیے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

صارم برنی دو دن کے لیے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

کراچی: بچوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے اور اسمگلنگ کے کیس میں صارم برنی کو دو دن کے لیے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے  کے حوالے کردیا گیا۔

سماجی کارکن صارم برنی کو سٹی کورٹ کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا جس میں ایف آئی اے کی جانب سے صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ہمیں صارم برنی کا بیان ریکارڈ کرنا ہے، اس لئے ریمانڈ دیا جائے جب کہ شریک ملزمان کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کرنی ہے، اگر ہمیں کسٹڈی نہیں دی گئی تو شواہد ضائع کیے جانے کا خدشہ ہے۔

صارم برنی کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ صارم برنی کی معاشرے کے لئے خدمات نمایاں ہیں، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا گرفتار کرلیا گیا ہے۔

صارم برنی کے وکلا نے کہا کہ صارم برنی کو سماجی خدمات پر ایوارڈز مل چکے ہیں اور وہ کوئی غلط کام کا تصور نہیں کرسکتے، مقدمہ ہی جھوٹا ہے تفتیشی افسر کے پاس الزامات کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں۔

Advertisement

عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ جب بچوں کے غیرقانونی طریقے سے باہر لے جانے کا الزام ہے تو ان بچوں کو غلط استعمال کیا گیا؟

صارم برنی کے وکلا کہتے ہیں اگر قانون کے مطابق ایف آئی اے انکوائری کرتی تو ایف آئی اے کو سوالات کے جواب مل جاتے۔

عدالت میں صارم برنی نے کہا کہ امریکی سفارت خانے نے رابطہ کیا تو ہم نے بتادیا کوئی یہاں چھوڑ گیا ہے، بچے کو بہتر مستقبل کے لئے ایک جوڑے کے حوالے کیا گیا۔

صارم برنی نے عدالت میں بیان دیا کہ کسی وکیل نے کہیں بچے کو یتیم لکھ دیا تو کون سی قیامت آگئی؟ ایمبیسی کو ہم نے ساری معلومات دی ہیں، کیا ایسے بچوں کو لاوارث چھوڑ دیں جن کے والدین چھوڑ جاتے ہیں؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ پری پلان میرے خلاف ایک پوڈ کاسٹ ریکارڈ کیا گیا، میں کراچی کا رہنے والا ہوں اور لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں جب کہ میں تفتیش میں بھی تعاون کررہا ہوں۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی ریمانڈ کی استدعا اور وکلا صفائی کی رہائی پر فیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں صارم برنی کو دو دن کے لیے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے  کے حوالے کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر