
ہاکس بے کے قریب سمندر میں 4 افراد ڈوب گئے
کراچی: ہاکس بے کے قریب سمندر میں 4 افراد ڈوب گئے ہیں جن میں تین افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ہاکس بے کے قریب سمندر میں 4 افراد ڈوبے تھے جن میں سے خاتون سمیت تین لوگوں کو ریسکیو کے رضاکاروں نے بچالیا ہے جب کہ چوتھے شخص شہریار کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے متاثرہ خاندان کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے رہائشی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کے لوگ پکنک منانے ساحل پر آئے تھے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے دوران کراچی میں ساحل پر نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News