عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ اپنے محلے اور گلی میں ناکام ہو گیا ہے۔
بول نیوز کے پروگرام ’تجزیہ‘ میں اپنی نجی اور سیاسی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں اپنے محلے اور گلی میں ناکام ہوگیا ہوں۔
عید قرباں کے حوالے سے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے شیخ رشید بولے کہ بچپن میں قربانی کے دنبے کو لیاقت باغ میں چرانے لیکر جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حسن پرست ہوں اس لیے قربانی پر سب سے خوبصورت اونٹ کا چناؤ کرتا ہوں، یہ نہیں دیکھتا کہ اونٹ میں کتنا وزن ہے بس جوان ہو، 2 دانت ہوں اور خوبصورت ہو۔
بدامنی کے حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لال حویلی کے اطراف چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، کوئی محفوظ نہیں ہے، پتہ نہیں کیا کریز ہے کہ چور موبائل فون نہیں چھوڑتا، سب کوکہتا ہوں جان سے زیادہ عزیز موبائل فون نہیں ہے۔
پولیس سے اتنی نفرت ہے کہ یہاں کوئی اپنا گھر کرانے پر نہیں دیتا، میرے محلے کے گیس میٹرز تک اتار لیے گئے، پولیس اپنا اعتماد کھو بیٹھی ہے، پولیس کو کوئی رپورٹ نہیں کرتا کہ کہیں نئی مصیبت میں نہ پھنس جائیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم قوم نہیں جمعہ بازار ہیں،قوم نے تباہی کا کوئی موقع نہیں چھوڑا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
