Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان، امریکی فضائیہ کے اہلکار پر جنسی زیادتی کی فرد جرم عائد

Now Reading:

جاپان، امریکی فضائیہ کے اہلکار پر جنسی زیادتی کی فرد جرم عائد

جاپان میں امریکی فضائیہ کے ایک اہلکار پر مقامی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

جاپان کے جنوبی شہر اوکیناوا میں تعینات امریکی فضائیہ کے ایک رکن پر مارچ میں ایک کم عمر مقامی لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر فرد جرم عائد کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں 25 سالہ برینن واشنگٹن، اوکیناوا کے مرکزی جزیرے کے وسطی حصے میں واقع ایک پارک میں متاثرہ لڑکی کے پاس پہنچا اور اسے ایک کار میں بٹھا کر لے گیا۔ وہ ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے۔

گاڑی میں لے جانے سے قبل اُس نے مبینہ طور پر لڑکی کو کھانا پکانے اور ایک ساتھ فلمیں دیکھنے کے لیے اپنے گھر آنے کے لئے کہا اور پھر اس پر جنسی حملہ کیا۔

مقامی پولیس نے لڑکی کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا اور 11 مارچ کو ناہا ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس کو مشتبہ شخص کے کاغذات بھیجے۔

Advertisement

 استغاثہ نے 27 مارچ کو اس پر باقاعدہ فرد جرم عائد کی۔ نہ تو استغاثہ اور نہ ہی پولیس نے یہ انکشاف کیا ہے کہ آیا ملزم نے اِن الزامات کو قبول کر لیا ہے یا نہیں۔

امریکی اہلکار پر مقدمے کا آغاز 12 جولائی سے ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر