 
                                                      ملک دشمن قوتوں کاحصہ نہ بنیں، حافظ نعیم الرحمان
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان مزید کسی فوجی آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، آپریشن عزم استحکام کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمنٰ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی واضح پوزیشن ہے کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں، گزشتہ تئیس برسوں میں جتنے آپریشن ہوئے ان سے فائدے کی بجائے نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو امریکہ کی نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دھکیلا گیا، اس جنگ میں ایک لاکھ پاکستانی سویلین اور سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جب کہ مغربی سرحد غیر محفوظ ہوئی اور قومی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان بیرونی ایجنسیوں کا اکھاڑا بن گیا، اففانستان سے بامعنی مذاکرات کیے جائیں، ایران پاکستان گیس پائپ لائن مکمل کی جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو اب تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینا چاہیے، فوج، عوام، جموریت اور پاکستان کے لئے یہی بہتر ہے کہ ایسا کوئی بھی فیصلہ نہ ہو جس سے ملک بحران کا شکار ہو جائے۔
حافظ نعیم الرحمنٰ مزید کہتے ہیں کہ نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم دی جائے جب کہ دہشت گردی کے اسباب کا جائزہ لینا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 