بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہو گئی ہے۔
آج جاری ہونے والی ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق اس سانحے میں سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ضلع کلکٹریٹ کلاکوریچی کی جانب سے شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق تامل ناڈو کے چار اسپتالوں میں غیر قانونی شراب پینے کے بعد کل 216 مریضوں کو داخل کیا گیا تھا۔
جواہر لال انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (جیپمر)، پونڈی میں 17 مریض زندہ ہیں اور تین افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ولو پورم میڈیکل کالج میں چار افراد زندہ ہیں اور چار کی ہلاکت ہو چکی ہے۔
سب سے زیادہ اموات کلاکوریچی میڈیکل کالج میں ہوئیں، جہاں 31 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 108 افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں۔
سالم میڈیکل کالج میں 30 افراد زیر علاج ہیں جبکہ 18 کی موت کی اطلاع ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ اسپتالوں میں 160 افراد داخل ہیں اور 55 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دریں اثنا، تامل ناڈو میں شہریوں نے کلاکوریچی زہریلی شراب کے سانحے کے خلاف احتجاج کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
