Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کے ستائے کراچی کے صنعت کاروں کا صبر کا پیمانہ لبریز

Now Reading:

بجلی کے ستائے کراچی کے صنعت کاروں کا صبر کا پیمانہ لبریز
بجلی کے ستائے کراچی کے صنعت کاروں کا صبر کا پیمانہ لبریز

بجلی کے ستائے کراچی کے صنعت کاروں کا صبر کا پیمانہ لبریز

کراچی کے صنعتکاروں نے بجلی کی بندش میں ہونے والے نقصانات پر کے الیکٹرک کے خلاف عدالت جانے کا عندیہ دے دیا۔

کراچی چیمبر آف کامرس اور سائٹ ایسویسی ایشن بجلی کی بندش کے خلاف کے الیکٹرک پر پھٹ پڑے جب کہ انہوں نے بجلی کی بندش میں ہونے والے نقصانات پر کے الیکٹرک کے خلاف عدالت جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی نااہلی کی وجہ سے سائٹ میں موجود بیشتر صنعتوں میں پیداواری سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق دس روز سے بجلی کی مکمل بحالی نہ ہونے کی وجہ سے صنتعت کاروں کو بے پناہ نقصانات کا سامنا ہے، کے الیکٹرک کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے سائٹ کے صنعتکار عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موجودہ مشکل حالات میں بجلی بحالی میں تاخیر سے صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات پر منفی اثرات  پڑیں گے، اعلامیہ

Advertisement

صدر کراچی چیمبر نے کے الیکٹرک کی جانب سے صنعتوں کی بجلی تاحال مکمل طور پر بحال نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہارون آباد گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے کے واقعے کے دس روز گزرنے کے باوجود آج تک صنعتوں کی بجلی مکمل طور پر بحال نہیں کی جاسکی ہے، کے الیکٹرک فوری طور پر کام مکمل کرکے تمام صنعتوں کی بجلی بحال کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر