 
                                                      جو وسائل موجود ہیں اس میں شہر کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، میئرکراچی
مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ جو وسائل موجود ہیں اس میں شہر کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہماراٹارگٹ عید کے دنوں میں ڈیڑھ لاکھ ٹن کچرا اٹھانا ہے۔
کراچی میں میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ صبح سے کام جاری ہے، 50 ٹاؤن میں ہمارے لوگ کام کر رہے ہیں، اپوزیشن اورسیاسی جماعتوں کوساتھ لے کرچل رہے ہیں۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہماراٹارگٹ عید کے دنوں میں ڈیڑھ لاکھ ٹن کچرا اٹھانا ہے، 57 ہزارٹن آلائشیں ٹھکانے لگائیں گے، شہربھرمیں 99 کلکشن پوائنٹس قائم کیے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کلکشن پوائنٹس سے آلائشیں لینڈ فل سائٹ منتقل کریں گے، جووسائل موجود ہیں اس میں شہرکی خدمت کرنےکی کوشش کررہےہیں۔
میئرکراچی نے مزید کہا کہ تنقید کرنے والے تنقید کرتے ہیں، گرمی کے دنوں میں بھی اسٹاف بہترین کام کررہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 