خصوصی اجلاس میں مری ڈویلپمنٹ پلان سمیت دیگر پراجیکٹس کی منظوری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورمسلم لیگ ن کے صدرمحمد نواز شریف کی زیرصدارت 5 گھنٹے طویل خصوصی اجلاس میں مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دے دی گئی۔
خصوصی اجلاس میں ڈویلپمنٹ، بیوٹی فیکیشن، ٹرانسپورٹ، تعمیر وبحالی کے پراجیکٹس منظور کیے گئے۔ اجلاس میں سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگ زیب نے تفصیلی بریفننگ دی۔
اجلاس میں راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری دی گئی اور ٹورسٹ گلاس ٹرین کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مال روڈ پرمری کے قدرتی مناظرمیں حائل ہائی رائز ہوٹل بلڈنگ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ مال روڈ پر قدیمی عمارتوں کی یکساں صورت، سائن اور کلراسکیم نافذ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
اجلاس میں مری سمیت ہرشہر، علاقے، تاریخی عمارات کے قدیمی نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مری میں تعمیرات کے لئے بلڈنگ لاز میں ترمیم، منظوری کا اختیار صوبائی سطح پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔
غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والے حکام کے خلاف کارروائی کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ پینے کے پانی کی فراہمی کےلیے قلیل، اوسط اور طویل المدتی جامع پلان پیش کیا گیا۔ موجودہ سسٹم کی مرمت اور بحالی کی جائے گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مری میں روزانہ 6 لاکھ گیلن سے زائد صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوگی۔ مری کے دیہات کی 53 کلومیٹر اسٹریٹ میں آر سی سی اور ٹف ٹائل لگائی جائیں گی۔
مری میں بارش کو ذخیرہ کرکے گھریلو استعمال میں لانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گھروں کی چھتوں سے گرنے والے بارشی پانی کو محفوظ کرکے سٹور کیا جائیگا۔ 1100 سے زائد گھروں میں بارشی پانی محفوظ کرنے کے پر اجیکٹ حکومت معاونت کرے گی۔
اولڈ راولپنڈی، مری کشمیرروڈ کی تعمیر و توسیع کی مظوری دی گئی، اولڈ مری روڈ میں عارضی پارکنگ کی جگہ بھی بنائی جائے گی۔ جھیکا گلی چوک کی ری ماڈلنگ، تجاوزات ہٹا کرتوسیع کی منظوری کے ساتھ ساتھ لارنس کالج روڈ، بوسٹال موڑ تا بروری روڈ کی تعمیروبحالی کی منظوری دی گئی۔
بانسرہ گلی وائلڈ لائف پارک میں ٹری ہاؤس، کیمپنگ سائٹ، واک ویز، ٹیرس پارکنگ ایریا بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی آئی اے۔ باغ شہیداں پارک کی انٹرنس، تعمیر نو اور سیاحوں کے لئے دل کش واک ویز بنائی جائے گی۔
اجلاس میں مری بائیو ڈائورسٹی پارک کو سے پودوں، پرندوں اورجانوروں کے لئے قدرتی ماحول کی فراہمی اور پکنک ایریا بنانے، مری بائیؤ ڈائورسٹی پارک میں سیاحوں کے لئے ہٹس سٹی بنانے اورپارک میں آرٹسٹ کارنر، واک ویز، واکنگ ٹریک، ایکو ٹورازم کے فروغ کا فیصلہ کیا گیا۔
خصوصی اجلاس میں مری کی 16 اندرونی روڈزکی تعمیر ومرمت کاٹاسک مکمل کر لیا گیا۔ ساملی اسپتال کی اپ گریڈیشن، اسٹریٹ لائٹس اورپبلک ٹوائلٹس پربریفننگ دی گی اوروزیراعلیٰ مریم نوازنے قدیمی نام بحال کرنے کے لئے فوری قانون سازی کی ہدایت کردی۔ ہر شہر میں تاریخ اور روایات سے مناسبت سے یادگار لگانے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف نے کہا کہ غریب آدمی کو تنگ نہ کیا جائے، حکومت سٹال خود لگا کر دے۔ مریم نواز نے کہا کہ مری شہرپہلے سے بہت بہترہوچکا ہے۔ عوام کے لئے بہترین بنائینگے۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مری میں پارکنگ یارڈ کے لئے مختلف تجاویزاورسفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مری میں 13 ناجائز طورپرتعمیرات اور تجاوزات گرا دی گئیں۔
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگ زیب، وزرا صہیب احمد ملک، ذیشان رفیق، بلال اکبر، معاون خصوصی راشد نصر اللہ، ایم این اے اسامہ سرورراجہ، ایم پی اے بلال یامین ستی۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، کامران لاشاری، سیکرٹریز، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
