حج کے دوران 550 عازمین جاں بحق ہوگئے
سفارت کاروں نے بتایا کہ اس سال حج کے دوران کم از کم 550 عازمین جاں بحق ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دو عرب سفارت کاروں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں کم از کم 323 مصری شامل ہیں، جن میں سے زیادہ تر گرمی سے متاثر ہوئے تھے۔
سفارت کاروں میں سے ایک نے بتایا کہ وہ تمام (مصری) گرمی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے سوائے ایک کے جو ہجوم میں زخمی ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔
ایک سفارت کار نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی کل تعداد مکہ کے المعیسم محلے میں واقع اسپتال کے مردہ خانے سے موصول ہوئی ہے۔
سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ اس میں کم از کم 60 اردنی باشندے بھی جاں بحق ہوئے جو کہ عمان کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے 41 کی سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
