Advertisement
Advertisement
Advertisement

عسکری ٹاورحملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس جیل ٹرائل کی سماعت 13 جون تک ملتوی

Now Reading:

عسکری ٹاورحملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس جیل ٹرائل کی سماعت 13 جون تک ملتوی
بانی پی ٹی آئی

جی ایچ کیوپرحملہ کیس؛ بانی پی ٹی آئی و دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

انسداد دہشتگردی عدالت لاہورنے عسکری ٹاورحملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس جیل ٹرائل کی سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل جا کرسماعت کی۔ زیر حراست اور برضمانت ملزمان کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔

گرفتار رہنما سابق گورنرعمرسرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اورڈاکٹریاسمین راشد کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔

عدالت نے آیندہ سماعت پر تمام برضمانت ملزمان کو جیل ٹرائل کیلیے جیل میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی۔

سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ حاضری کیلیے پیش میں پیش ہوئی۔ ضمانت منظور ہونے کے بعد پیش نہ ہونے والے ملزمان پر عدالت کا اظہار برہمی کرتے ہوئے عدالت نے طیبہ راجہ سمیت دیگر برضمانت غیر حاضر ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

Advertisement

پراسیکیوشن نےملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔ مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں تھانہ گلبرگ نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر