
محکمہ تعلیم سندھ کے اساتذہ سے مذاکرات کامیاب، اساتذہ کا احتجاج ختم
محکمہ تعلیم سندھ کے اساتذہ سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد اساتذہ نے کراچی پریس کلب پرجاری احتجاج ختم کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی پریس کلب کے اطراف لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، صابرشہید بیگ روڈ ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔
سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ نے اساتذہ کے وفد سے ملاقات کی۔ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سےاساتذہ کامؤقف سنا گیا۔ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے وفد کوتعاون کا یقین دلایا۔
واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج میں مرد اور خواتین اساتذہ بڑی تعداد شریک تھیں۔ اساتذہ کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرین نے گورنراوروزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی۔ پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کوریڈزون میں داخلےسےروک دیا۔
اس موقع پرایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حراست میں لیے گئے تمام اساتذہ کو رہا کردیا گیا ہے۔ اساتذہ رہنماؤں کی سیکریٹری تعلیم کےساتھ مذاکرات کرائےجارہےہیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ امید ہے معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائےگا، اساتذہ پرکوئی تشددنہیں کیا، ریڈزون جانے سے روکا ہے، احتجاج ان کا حق ہے مگر وہ ریڈ زون میں داخل نہ ہوں۔
کراچی پریس کلب کے سامنے اساتذہ کے احتجاج کے دوران مظاہرین پرواٹرکینن کا استعمال کیا گیا، احتجاج کرنے والے متعدد مظاہرین کو پولیس نے گرفتار بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News